حکومت خان محمد مری کے افراد کوکھیتران جیل سے رہا کرے: ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئر مین علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے مر کز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی ہاؤ نگ سوسائٹی میں گزشتہ روز کہا حکومت پاکستان و بلوچستان خان محمد مری کے افرادوں کوکھیتران جیل سے رہا کرے۔ خان محمد مری کے بیٹوں، اہلیہ کا درناک قتل دردناک واقعہ ہے۔ قاتل جرم کرکے وکٹری کے نشان بناتا پھر رہا ہے جو حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔لمز اور کامسیٹس یونیورسٹیوں میں فحش سوالات پر ان کے لائسنس معطل کئے جائیں۔ پاکستان میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاکستان اسلام کا دیس ہے رب کی زمین پر رب کے قانون کا نفاذ ہو گا تو ملکی مسائل بہتری کی طرف جائیں گے۔ حکومت پاکستان اور ریاست کا فرض ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کریں تاکہ ملک انارگی کی دلدل سے باہر نکلے۔ صحابہ کرامؓ امت مسلمہ کیلئے آئیڈئیل شخصیت ہیں اور رول ماڈل ہیں۔ شہر ت کا بوکھا ایک شخص شوشل میڈیا پر اپنے ارد گرد چند عقل کے اندھوں کو بٹھا کرآئے روز صحابہ کرام پرتبرہ بازیاں کر رہا ہے لیکن سائبر کرائم کے کسی بھی اعلیٰ احکام کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔