جرائم پر قابو پانے میں ناکام 7ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے جرائم کی بیخ کنی میں ناکامی پر7 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ ایس ایچ اوز اسلام پورہ، کاہنہ،جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی اور ایس ایچ او شاہدرہ کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ایس ایچ اوز کو ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے اور وارداتوں کا جلد سراغ لگا کر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔انہوںنے کہا کہ ڈکیتوں وچوروں کی سرکوبی کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔ کرائم پاکٹس کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ شہریوں کے مسائل کو ذاتی مشکلات سمجھ کر حل کریں۔ناقص کارکردگی کے حامل افسران ٹیم کاحصہ نہیں رہیں گے۔