• news

فیروز والہ : چوری کے مقدمہ کا ملزم تھانہ میں پرا سرار طور پر ہلاک 


 فیروز والہ( نامہ نگار)فیروز والہ تھانہ میں چوری کے مقدمہ کا  ملزم پْر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا جبکہ  مقتول کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کے  نوجوان کی ہلاکت پولیس تشدد  سے ہوئی ہے۔ بابکوال کا رہائشی35سالہ قیصر شاہ چوری کے الزام مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے  کیلئے پولیس چوکی لبان والا( فیروز والا) میں گیا تو اس دوران تھانیدار نے اسے دوسرے مقدمے میں پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا اس دوران اس کی حالت غیر ہو جانے پر اسے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کے ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا ہے میڈیکل رپورٹ آنے پر  اصل حقائق سامنے آئیں گے ورثاء نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ہے اور انصاف فراہم کیا جائے  مقتول کے ورثاء نے بتایا کہ پولیس نے عدالت سے عبوری ضمانت کے باوجود نوجوان قیصر شاہ کو اپنی حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے رشوت لینے کے باوجود بھی مزید رقم نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اسے  مار ڈالا ہے ۔پولیس کے متوفی نشی تھا جس کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن