قادیانیت کو پنپنے کا موقع دینا اسلام ،آئین پاکستان سے غداری ہے:مجلس احرار
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں،علماء کرام، خطباء عظام، مبلغین اور ائمہ مساجد نے گزشتہ روز کہا ہے کہ قادیانیت کو پنپنے کا موقع دینا اسلام اورآئین پاکستان سے صریحاً غداری ہے۔قادیانیوں کو اعلیٰ عہدوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔حکومتیں قادیانیوں کو نوازنا بندکریں۔مارچ 1953ء کے شہداء کے خون کا رنگ ابھی پھیکا نہیں پڑا۔قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ،حاجی عبدالکریم قمر، ڈاکٹر شاہد محمود کاشمیری،سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل، قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمد سرفراز معاویہ،مولانا محمد الطاف معاویہ اور مولانا محمد صفوان یوسف نے کہا کہ جہاں پر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو کی ذمہ داری ہے وہیں پر منکرین ختم نبوت کو بے نقاب کرنا بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ قادیانیوں نے ہمیشہ دین اسلام اور وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر جب تک فدائیان اسلام باقی ہیں ان کی کوششوں کو ناکام بنایا جاتا رہے گا۔ قادیانی یہودی ایجنڈے پر کام کرنے والا بدنام زمانہ گروہ ہے اور وطن عزیز میں بدامنی پھیلانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔