فیروزوالہ:سابق آئی جی پولیس کی میاں شفقت علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
فیروز والہ (نامہ نگار) سابق آئی جی پولیس حاجی حبیب الرحمن نے یہاں ڈی ایس پی صدر سرکل میاں شفقت علی کی اقامت گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے گزشتہ روز ان کی اقامت گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا جن میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف، سابق صوبائی وزراء خرم شہزاد ورک، میاں خالد محمود، سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک، حاجی محمد نواز، چوہدری محمد جاوید بھٹی، محمد عارف خان سندھیلہ و دیگر شامل ہیں۔