• news

پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق  کیخلاف ایک اور مقدمہ 


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما میاں عباد فاروق پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق میاں عباد کے خلاف مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا، میاں عباد فاروق پر پولیس کانسٹیبل کو جان سے مارنے کے اقدام کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔لاہور پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ پہلے بھی میاں عباد فاروق پر گزشتہ رات درج کیا گیا تھا، میاں عباد فاروق پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں کافی سرگرم دکھائی دیئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن