انویسٹی گیشن سسٹم کا معیار بہتر بنائیں ‘اشتہاریوں کو پکڑ اجائے : سی سی پی او
لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے زیر تفتیش کیسز،زیر التوا روڈ سرٹیفکیٹس اور پرانے زیر التوا مقدمات میں خاموش ملزمان کے سٹیٹس کا بھی جائزہ لیا۔بلال صدیق کمیانہ نے زیر تفتیش کیسز میں چالانوں،روڈ سرٹیفکیٹس کی تکمیل میں تاخیر،اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔سی سی پی او لاہور نے انوسٹی گیشن افسران کو روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی جلد ازجلد ختم کرنے اور سالہا سال سے زیرالتوا کیسزمیں اشتہاری ملزمان کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی اورکہا کہ متعلقہ افسران انوسٹی گیشن سسٹم کا معیار بہتر بنائیں،چالان بروقت مکمل اور کیسز یکسو کریں۔ تمام افسران انوسٹی گیشن بورڈ سے تبدیل ہو کر آنے والی تفتیش کی بروقت اور میرٹ پر یکسوئی یقینی بنائیں۔ شوٹرز سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کیخلاف جاری کریک ڈاون اور کارکردگی خود مانیٹر کریں گے۔ فنگر پرنٹ، ڈیٹا اینالاسز، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوالٹی آف انویسٹی گیشن میں بہتری لانے کی ہدایت بھی کی۔ دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں۔ صرف میرٹ پر معیاری انوسٹی گیشن،چالاننگ شرح بہتر بنانے اور کیسز کو بروقت یکسو کرنے سے ہی گنہگار کو قرار واقعی سزا ممکن ہو سکے گی۔