کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر محمد نواز، محمد حفیظ، نسیم شاہ، افتخار احمد نے بھی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔بچوں نے کرکٹ سٹارز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اْن کے ہمراہ تصویریں بنوائیں۔بچوں نے اس موقع پر کرکٹرز سے بات چیت کی اور اْن سے آٹوگراف بھی لیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ بیٹ اور اپنی ٹیم کی شرٹس بھی دیں۔