تنخواہ‘ پنشن روکنے خبریں بے بنیاد ہیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنخواہ اور پنشن روکنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ جھوٹی خبریں دینے اور انہیں پھیلانے سے قوم کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فیک نیوز دینا اور انہیں پھیلانا قومی معاشی مفادات کیلئے ضرر رساں ہے۔ متعلقہ وزارت سے تصدیق کئے بغیر اس طرح کی رپورٹس اور خبریں دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس سے قبل ترجمان نے کہا کہ تنخواہوں اور پنشن پر کارروائی ہو چکی ہے اور وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ اے جی پی آر کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن وغیرہ کی ادائیگیاں روکنے کی کوئی ہدایت نہیں دی ہیں۔