• news

 ازخود نوٹس: سپریم کورٹ بار میں اختلافات‘ صدر‘ باڈی  الگ وکیل کر لئے


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پنجاب اور خیبر پختونخواہ تاخیر الیکشن از خود نوٹس کیس، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے ازخود نوٹس کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کر دیا۔ جبکہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کر دیا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب خیبر پختون خوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کیا تھا، سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرارداد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا۔ سپریم کورٹ بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرارداد پاس کی۔

ای پیپر-دی نیشن