کفا یت شعاری پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قا ئم فوج خود اخراجات میں کمی کرے گی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے اخراجات میں کمی کے لیے جن اقدامات کی منظوری دی تھی، ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر آئی ٹی امین الحق، و فاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ وزیر مملکت برائے پاور محمد ہاشم نوتیزئی شامل ہیں۔ کمیٹی ہر وزارت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر واضح ٹائم لائن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ اسے27 فروری سے تک مکمل کیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ دو بار منعقد کیا جائے گا، فنانس ڈویژن کا اخراجات ونگ کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے طور پر کام کرے گا،ذرائع نے بتایا ہے کہ کفایت شعاری کے لئے مسلح افواج اپنے طور پر کام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں سرگرمی سے تجاویز پر کام کیا جارہا ہے اور فیصلوں سے کفایت شعاری کمیٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، جن تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے کہ میں فیول کے اخراجات میں کمی، ،23 مارچ کی پریڈ کو محدود کیا گیا ہے اور یہ پریڈ ایوان صدر میں ہوگی یہ بھی بچت پروگرام کا حصہ ہیِ۔ غیر ترقیاتی اخراجات میں بھی بچت کی جائے گی ترقیاتی اخراجات میں بھی بچت کی تجویز ہے، بچت کے نقد انعامات سے اربوں روپے بچائے جائیں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع نے اعلان کیا کہ نان آپریشنل خریداری پر پابند ہو گی۔ سامان کی خریداری لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہو گی۔ کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے حاصل ہونگے، ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کفایت شعاری کے مقصد نے بھرپور کردار ادا کرینگی۔