تھپڑ مارنے اور موبائل چھیننے پر سیمابیہ طاہر کیخلاف مقدمہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وارث خان نے تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا کمیٹی چوک میں جیل بھرو تحریک کی گرفتاریوں کے موقع پر وہ دیگر رہنمائوں کے ساتھ موجود تھیں طیب گوندل نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست دی کہ سابق ایم پی اے نے مجھے کوریج کرنے سے روکا، تھپڑ مارا اور مجھ سے موبائل فون چھین لیا پولیس نے زیر دفعات382, ، 427 ت پ مقدمہ درج کرلیاہے ۔