ملک کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قلت سے عوام پریشان
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)ملک کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قلت کے باعث عوام پریشان ہوگئی۔یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی کی دستیابی کے مسائل مختلف وینڈرز کی ایل سیز نہ کھلنے سے ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بھی اشیاء کی دستیابی میں تاخیر ہوئی تاہم اب وزارت خزانہ نے 6 ارب سے زائد کے فنڈ ریلیز کر دیے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کے اکاؤنٹ میں فنڈ آئندہ ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔