’دل چاہتا ہے تھانے کو آگ لگادوں‘، گرفتاری کیلئے پکارنے پر محمودخان کا بھائی ناراض
پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپی کے کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی عبداللہ خان جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس افسر کی جانب سے گرفتاری کیلئے ان کے گھر کے باہر سے پکارنے پر ناراض ہوگئے۔ محمود خان کے بھائی نے کہا میرے والد ناراض ہوتے ہیں، ورنہ گرفتاری کیلئے پکارنے والے پولیس افسر کے تھانے کو آگ لگا دوں۔ انہوں نے کہا ہمیں اوپر سے گرفتاری کا حکم ہوتا تو اس چڑیا ایس ایچ او کو یہاں آنے کی ضرورت نہ پڑتی، ہم اپنے حجرے میں موجود ہوتے تو پھر میں ان کی بہادری کو دیکھتا۔