• news

ظفر وال: پاڑہ ہرن آبادی میں گھس آیا  عدالت کا جنگل میں چھوڑنے کا حکم


ظفروال (نامہ نگار) ہرن جنگل سے آبادی میں گھس آیا۔ تفصیل کے مطابق تحصیل ظفروال کے نواحی گائوں سرجال میں ہرن آبادی میں گھس آیا۔ جس کو دیہاتیوں نے پکڑ کر مقامی ٹپیالہ پولیس چوکی کو اطلاع دی۔ انہوں نے دیہاتیوں سے ہرن لے کر پولیس چوکی لے گئے اور متعلقہ محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کر دی۔ وائلڈ لائف کے اہلکار جن میں محمد رضوان ، محمد رفیق اور ارحمام نے پولیس سے پاڑہ ہرن کو اپنی تحویل میں لے کر ظفروال کچہری میں سعید الرحمن جج کی عدالت میں ہرن کے ہمراہ پیش ہوئے۔ انہوں نے ہرن کو سبنالہ والے جنگل میں چھوڑنے کا حکم صادر فرمایا۔

ای پیپر-دی نیشن