• news

سیلاب سے متاثرہ ٹریکس کی مرمت کے بعد مزید مسافر ٹرینیں بحال


اسلام آباد(صلاح الدین خان )پاکستان ریلوے نے شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے ریلوے ٹریکس کی مرمت اور دیکھ بھال کے بعد مزید مسافر ٹرینیں بحال کر دی ہیں۔  پاکستان ریلوے نے21 اگست2022 کو طوفانی سیلاب کے بعد مختلف سیکشنز پر اپنا آپریشن معطل کردیا تھا کیونکہ مختلف  خیبر پختون خوا ہ، بلوچستان سندھ کے ریلوے ٹریکس خاص طور پر روہڑی ٹنڈو آدم، پڈعیدن، بھیریا، دور بانڈی اور بوچیری-نواب شاہ سیکشنز اور نواب شاہ یارڈ بہہ گئے تھے۔ سیلاب کی وجہ سے سبی کوئٹہ اور دالبندین کوئٹہ، سہون شریف کے قریب کوٹری دادو اور حبیب کوٹ سبی اور ڈیرہ مراد جمالی اور جیکب آباد نوٹل سیکشنز بھی متاثر ہوگئے تھے ۔میں ٹرینوں کے بعدنوے فیصد برانچ لائن ٹرینوں کو بھی بحال کر دیا گھیا ہے  تیزگام ایکسپریس (کراچی سے راولپنڈی) اور  ہزارہ ایکسپریس (کراچی سے حویلیاں) کے آپریشن کو دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔  بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بجائے پشاور کنٹونمنٹ سے مچھ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس (سکھر مچھ)کو بھی بحال کردیا گیا ہے  جبکہ مچھ اور کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام  بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی ہدایت پر ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے اس میں ریلوں کے اوقات کار ، صفائی کارگو  سی سی ٹی وی کیمرے آن لائن ٹکٹ بکنگ، سیکیورٹی کو بھی بہتر کیا گیا ہے ۔ ریلوے کے مستقبل کے منصوبوں میں تیز رفتار ٹرین، بزنس اور تجارتی ٹرینوں کے نظام کو وسعت دینا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن