• news

پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی آڈیو وڈیوز: جوڈیشل کمشن کیلئے درخواست پر رجسٹرار  آفس کا اعتراض


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ آفس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو، ویڈیو کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن کی تشکیل کیلئے دائر درخواست پر اعتراض کر دیا ہے۔  رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔ آفس نے آڈیو ویڈیوز کا ٹرانسکرپٹ ساتھ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے دائر کی  تھی، درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، دفاع سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف آئین، قانون اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جدو جہد کررہی ہے۔ رجیم چینج آپریشن کے بعد پی ٹی آئی قیادتِ کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی پالیسی سے ہٹانے کیلئے اعظم سواتی، فواد چوہدری سمیت رہنماؤں کو گرفتار کر کے تشدد کیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی کردار کشی کی گئی۔ جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فون کالز ریکارڈنگ کر کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ استدعا ہے کہ تحقیقات کیلئے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن قائم کرے۔ بنیادی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ملزموں کو گرفت میں لانے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن