عمران نیازی صرف سوشل میڈیا کے فیک اکائونٹس پر زندہ ہے، اسلم غوری
اسلام آباد(خبرنگار)تحریک انصاف کے کارکنوں کو نفسیاتی مریض نیازی کی جیل بھرو تحریک میں عدم دلچسپی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں تحریک انصاف کے لیڈر آگے پولیس پیچھے قوم اس تفریح سے لطف اندوز ہو رہی ہے ان خیالات کااظہارترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کیا اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی کا جیل بھرو منصوبہ بھی حسب توقع ناکام ہوچکا ،اب کوئی اور چورن بیچے اس دماغی مریض کو اس کے کارکن بھی پہچان گئے ہیں اسی لئے کارکنوں نے فسادی منصوبہ ناکام بنادیا عمران نیازی صرف سوشل میڈیا کے فیک اکانٹس پر زندہ ہے عملی میدان میں زیرو ہوگیا ہے تحریک انصاف کارکنان اس ذہنی مریض کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ فیصلوں پر عمل نہ کریں عمران نیازی کا واحد مقصد انارکی پھیلانا ہے عمران نیازی کو پاکستان کے معاشی حالات سے کوئی دلچسپی نہیں