محمد خان بھٹی کے 3 شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع
لاہور (خبر نگار) جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے تین شریک ملزموں کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔ تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ ملزمان ایکسین فتح محمد، محمد فریاد اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر ارشد ندیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ملزموں پر محمد خان بھٹی کو رشوت دے کر مرضی کے عہدوں پر تعیناتی کا الزام ہے۔ ملزموں پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن لینے کا بھی الزام ہے۔