• news

اراضی قبضہ کیس‘ ندیم‘ شہباز بارا پیش‘ مجسٹریٹ کے رخصت پر سماعت ملتوی


لاہور (خبر نگار) اراضی پر قبضہ کرنے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری شفیق الرحمان کے رخصت پر ہونے سے سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے ندیم بارا ، شہباز بارا سمت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ بار بار حکم عدولی کرنے پر عدالت نے پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم بارا سمیت دیگر آج گرفتار کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سابق ایم پی اے ندیم بارا، شہباز بارا سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔ ملزمان پر 7 کنال 1 مرلہ قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن