• news

ہنگو میں غیرت کے نام پر لڑکے‘ لڑکی کو قتل کر دیا گیا


کوہاٹ (این این آئی) ہنگوکے نواحی علاقہ محمدخواجہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر جواں سال لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر (ہنگو) نے دوہرے قتل میں مبینہ طور پر ملوث 4ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس بیان کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ محمد خواجہ میں غیرت کے نام پر جواں سالہ خاتون (س بی بی) اور 24 سالہ سیف اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔  پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او عطاء اللہ خان اور پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزمان عتیق الرحمن‘ محمد فاروق‘ نور خان  اور علم بادشاہ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان مقتولہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن