چیئرمین سینٹ کی گورنر سے ملاقات‘ سیاسی صورتحال‘ بلوچستان میں امن کے حوالے سے تبادلہ خیال
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملااقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی کے لیے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے کیونکہ ان کی مضبوطی سے ہی پاکستان خوشحال ہو گا۔ ا±نہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ ملکی استحکام کے لیے متحد ہوں۔ گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ ملک میں استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔ ا±نہوں نے کہا کہ ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ہاﺅس لاہور کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلبا کے کئی وفود گورنر ہاﺅس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کے لیے موثر قانون سازی کر رہا ہے۔
گورنر‘ چیئرمین سینٹ