امریکہ تسلط پسندانہ اور جبر کے رویے کو ترک کرے:چین
بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے امریکہ سچ سننے کا عادی نہیں اور وہ اب بھی اپنے مسائل کا سامنا کرنے سے انکاری ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہار چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے چین کی طرف سے امریکہ سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے کیے گئے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔وانگ نے کہا کہ رپورٹ سچ بولنے اور دنیا کے سامنے امریکی تسلط پسندانہ اور جبر کے رویے کو معروضی طور پر پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔طاقت اور زبردستی کی سفارت کاری کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک طاقتور ملک کے طرز عمل کے سوا کچھ نہیں ہے ترجمان نے تجویز دی کہ امریکی سفیر کو واشنگٹن کو سچ پر مبنی آواز سے آگاہ کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو تسلط یا غنڈہ گردی سے باز رہنا چاہیے، دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے، اور پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔