• news

سنی کانفرنس کا تاریخی انعقاد پرمبارکباد منحرفین کیخلاف ریفرنڈم ہے:علماء


لاہور(خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان سنی کانفرنس کے انعقاد پر مفتی محمد حبیب احمد نقشبندی ،خواجہ افتخار الحسن،ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد مجددی، قاری محمد زوار بہادر، مولانا محمد شاداب رضا قادری اور علامہ غفران محمود سیالوی و دیگر نے جدا جدا ملاقاتوں میں تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو مبارکباد دی ہے۔ مبارک باد پیش کرنے والوں کا کہنا تھا کہ سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود سنی کانفرنس کا تاریخی انعقاد منحرفین کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ آل پاکستان سنی کانفرنس دنیا بھر کے اہل سنت کیلئے بیداری کا اِک پیغام قرار پائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن