• news

کروڑ سے زیادہ آبادی والا ملک قرضوں کے بل بوتے پر نہیں چل سکتا:پرویز حنیف


لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ 22کروڑ سے زیادہ آبادی والا ملک قرضوں کے بل بوتے پر نہیں چل سکتا۔ اس کیلئے خود انحصاری کی منزل کا تعین کرنا ہوگا۔ ہماری معیشت کی بنیادیں اور ڈھانچہ انتہائی بوسیدہ ہے اس لئے اس کی از سر نو بحالی کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز حنیف نے کہا کہ حقائق یہ ہیںکہ جتنی وفاق کی مجموعی آمدن ہے اس کے مقابلے میں ہمارے قرضوں کا سود زیادہ ہو چکا ہے۔ ان حالات میں ہم کیسے معیشت کی ترقی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن