سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ‘نوجوان گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سی آئی اے چوہنگ پولیس کے انچارج فاروق اصغر اعوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو محمد سہیل گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔