ملک میں آئین ، قانون کی بالادستی چاہتے ہیں:بیرسٹر حماد اظہر ، رانا مدثر عمر
لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر حماد اظہر نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم جماعتیں سپریم کورٹ پر بلاجواز حملہ آور ہورہے ہیں جن ججز کیخلاف یہ مہم چلا رہے ہیں۔ وہ پانامہ کیس کی سماعت میں نہ تھے۔ 2017 کی بات کرتے ہیں اس وقت جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی نہیں تھے۔ بلاول اور مریم کو کھانا نہ ملے تو یہ شور کرنے لگتے ہیں ان کے مفادات خطرے میں ہوں تو یہ اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ پر، نیب پر ن لیگ نے حملے کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کارکنوں نے گرفتاریاں دیں ان کے گھر والے فخر کررہے ہیں۔ ملک کی حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ سب کو اس میں شامل ہونا چاہیے۔عمران خان ہمارے آنے والے نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں پوری قوم کو اٹھ کھڑے ہونا ہوگا ۔