• news

 ای سروسز ڈورسٹیپ فراہمی کوئی ناممکن ہدف نہیں:کمشنر لاہور


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے شہریوں کو ڈور سٹیپ خدمات فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مبنی جامع نظام کیلئے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے ساتھ اہم نشست کی۔ ٹاسک پی آئی ٹی بی دے دیا گیا۔ ایپلی کیشن، کالنگ سنٹر اور ذمہ دار شہری پر ورکنگ ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ای سروسز ڈورسٹیپ فراہمی کوئی ناممکن ہدف نہیں۔ ٹھوس و پائیدار پلاننگ کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ای ماڈل موجود ہیں۔ہمیں آج ہر صورت اس پر عملی کام شروع کرنا ہے۔ جدید و سمارٹ ٹیکنالوجی سے شہری خدمات فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ 25 تا 30شہری خدمت کو ڈورسٹیپ پر مہیا کیا جاسکتا ہے۔ بنیادی شہری خدمات فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائیگا۔ ڈورسٹیپ ای شہری خدمات فراہمی سے شہریوں کے قیمتی وقت کا ضیاع ختم ہوگا۔ ای سروسز سے بنیادی شہری خدمات فراہمی میں کرپشن اور ڈیٹا عدم موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ موجودہ ای شہری خدمات میں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ پی آئی ٹی بی کی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ سمارٹ خدمات فراہمی عملی ٹیکنالوجی پیش کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن