فیم پبلیکن کپ: فیم کلب سیمی فا ئنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ’’فیم پبلیکن کپ‘‘کے سپر ایٹ مرحلے میں ایک اور ٹیم نے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوالی۔ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان فیم ایف سی نے زیڈ کے کلب کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔فاتح ٹیم کیلئے احسن اور بلال نے ایک ایک گول کیا۔ فیم کلب کے صدر و چیف آرگنائزر ضیاعارف ڈوگر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سونیئرزتقسیم کیے اور دفاعی چمپئن فیم فٹ بال کلب کی مینجمنٹ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کی۔