• news

شاہین بہترین باؤلر ‘ ماضی کی غلطیاں بھول کر کم بیک کرینگے: بابر ا عظم


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے، کافی دیر بعد کرکٹ کھیل رہے ہیں، ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں اس کو بھول کر کم بیک کریں گے۔کوشش کرتا ہوں جہاں سے آیا ہوں، ویسا بن کر رہوں، شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں، ان کو کھیل کر اچھا لگتا ہے، اکٹھے رہتے ہیں لیکن آپس میں ہمارا مقابلہ رہتا ہے، فرنچائز کرکٹ میں مائنڈ سیٹ الگ ہوتا ہے۔فرنچائز کرکٹ میں لوکل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو لے کر چلنا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے سب کو اکٹھا لے کر چلیں، صائم ایوب، محمد حارث سمیت دیگر نوجوان کھلاڑی جتنا کھیلیں گے اتنا بہتر ہوں گے، افتخار احمد کو پیار سے چاچا کہا تھا، امید ہے وہ ایسے ہی کھیلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن