• news

قوم خوف کے بت توڑرہی،الیکشن سے فرار حکومتی کو ششیں کامیاب نہیں ہونگی:عمران


لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے فرار کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ پارٹی کارکنان انتخابی محاذ کے لئے تیاری کریں، حکمرانون کی الیکشن سے فرار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مختلف ٹاو¿نز کے عہدیداران نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ عہدیداران نے الیکشن کی تیاریوں اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔ عمران خان نے بلاک کوڈ لیول تک تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مافیا سے چھٹکارا کے لئے قوم خوف کے بت توڑ رہی ہے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن