• news

آج کراچی سے خیبر تک کاروبار کھلا رہے گا: انجمن تاجران پاکستان


اسلام آباد‘ لاہور (نامہ نگار) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ آج27 فروری سوموار کراچی سے خیبر تک ملک بھر میں کاروبار کھلے رہیں گے۔ اپنے بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ ملک گیر نمائندہ  تاجر تنظیموں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔ موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں تاجروں کیلئے کاروبار بند کرنا کسی صورت ممکن نہیں ۔ تاجر تنظیمات کے نام سے بغیر نام چلنے والی ہڑتال کی حمایت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ کاشف چودھری نے کہا کہ شٹر ڈائون ہڑتال مسائل کا حل نہیں بلکہ چارٹر آف اکانومی کی تشکیل سے مسائل کا حل ممکن ہے۔ ملک میں سیاسی افراتفری نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ سیاسی قیادتیں اپنی ذات، انا اور اقتدار کی کشمکش چھوڑ کر ملک کی بہتری کیلئے سوچیں۔ عالمی مالیاتی اداروں اور قرض و سود کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن