طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس ہیں، سراج الحق
لاہور (این این آئی)امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکمراں طبقہ اپنے مفاد کی خاطر ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تْلا ہوا ہے، ملٹری، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت چل رہی ہے، حکمراں نااہل اور ناکام ثابت ہو گئے ہیں، حکمراں جماعتوں نے کرسی کے مفاد میں قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا۔سراج الحق کے مطابق جماعتِ اسلامی مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک کو حتمی مرحلے تک لے کر جائے گی۔انہوںنے کہاکہ آئین و قانون پر عمل درآمد سے ہی پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔
سراج الحق