بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: وزیر صحت
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی رسائی کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جارہی ھے ،بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن کے سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت اور آزاد کشمیر کے صوبائی کوآرڈینیٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گاوی، گیٹس فائونڈیشن ، عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے نمائندگان نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر