سرگودھا: بچی اور لڑکے سے زیادتی
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں اوباشوں کی 14 سالہ لڑکی اور 10 سالہ بچے سے زیادتی اور پانچ دوشیزاؤں کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس وارداتوں کے مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 104 شمالی میں قیصر نے 14 سالہ لڑکی (ز) کو ہمراہ لیجا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسی طرح نواحی چک 33 شمالی میں نوجوان تعظیم نے اپنے محلہ کے دس سالہ بچے (س) کو دھوکہ سے باغ میں لیجا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ جبکہ سرگودھا شہر کے علاقہ جوہر کالونی سے 22 سالہ دوشیزہ (س) کو نواحی چک 18 جنوبی میں محمد یار وغیرہ تین افراد نے 23 سالہ دوشیزہ (س) کو نواحی چک 15 جنوبی میں مختار نے دو ساتھیوں کے ہمراہ 17 سالہ دوشیزہ (ن)کو، موضع چک مبارک سے 36 سالہ عورت (م) کو اور محلہ ہادی پورہ سے 21 سالہ دوشیزہ (ایف) کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان دوشیزاؤں اور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔
زیادتیاں