• news

پی ٹی اے کی موبائل کمپنیوں کیخلاف 216780 شکایات پر کارروائی 


اسلام آباد(صلاح الدین خان ) پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کے خلاف متفرق 216780 شکایات پر کارروائی کی ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کو مختلف موبائل کمپنیوں  کے خلاف سال2022  کے دوران 218630متفرق  شکایات  موصول ہوئیں، ان میںصارفین کا ڈیٹا  لیک کرنے ناقص سروسز سیکیورٹی ایشوز ،  رقم ڈی ڈکشن کمزور سگنل ٹاوز کی کمی، سمز کی غلط ٹرانسفرز،سیل شدہ سمز کے ریکارڈ کی عدم فراہمی وغیرہ  سے متعلق  شکایات شامل ہیں اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شکایت پر پوری تحقیقات کی جاتی ہیں فریقین کا موقف سنا جاتا ہے(پی ٹی اے) بطور ریگولیٹری اتھارٹی  ثبوت و شواہد کی روشنی میںمعاملے کو دیکھ کر پھرکارروئی کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ شکایت فیک تو نہیں ہے ۔
پی ٹی اے

ای پیپر-دی نیشن