مغربی بنگال : بھارتی وزیر پر حملہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے
کولکتہ (اے پی پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی وزیر نستھ پرمانک کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ریاست کے علاقے کوچ بہار کے دورے پر تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرمانک نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ان پر حملہ کیا۔ حملے میںوزیر کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ہجوم پر قابو پانے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ نستھ پرمانک کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر محفوظ نہیں تو آپ عام آدمی کی حالت زار کا تصور کر سکتے ہیں۔ وزیر بی جے پی ے مقامی دفتر جا رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔
بھارتی وزیرحملہ