• news

تحریک لبیک کی آج ہڑتال: مقصد غریب اور معیشت کو بچانا ہے: سعد رضوی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور تاجروں کے معاشی قتل عام جیسے اقدامات کی وجہ سے ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے۔ ہماری ہڑتال پرامن اور اس کا مقصد غریب عوام اور ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچانا ہے۔ اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دی گئی ڈیڈلائن پر واپس لے لیتی تو آج اتنا بڑا قدم نہ اٹھایا جاتا۔ سب سے بڑا مسئلہ غریب عوام کو ریلیف دینے کا ہے جو حکومت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تاجروں کو ڈرانے دھمکانے سے باز آئے۔ آج ہونے والی ہڑتال کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قوم ہمارے ساتھ ہے آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ہڑتال کامیاب ہو گی۔ تاجروں،مزدوروں سمیت ہر طبقہ سمجھ چکا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان ہمارے حقوق کی بات کر رہی ہے۔
سعد رضوی

ای پیپر-دی نیشن