• news

توہین عدالت سے ڈر نہیں لگتا‘ دوران ڈیوٹی کابینہ ارکان پر کیس نہیں بن سکتا: مراد شاہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب توہین عدالت سے ڈر نہیں لگتا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے تحت آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئین کا دفاع ارکان اسمبلی‘ کابینہ ارکان اور عدلیہ کا کام ہے۔ ان 3 کے سوا سب کا کام آئین پر عمل کرنا ہے۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ہے‘ قانون کے تحت وزیراعظم‘ وزرائے اعلیٰ ‘ وزراء پر دوران ڈیوٹی کوئی کیس نہیں بنایا جا سکتا لیکن آج مجھ سمیت سندھ کابینہ کے تقریباً سب وزراء پر کیسز ہیں۔ ایگزیکٹو کی حیثیت سے مجھے کمزور کر دیا گیا ہے۔ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب توہین سے ڈر نہیں لگتا۔
مراد شاہ


 

ای پیپر-دی نیشن