عمران کا کھیل زیادہ دیر نہیں ‘ احسن نذیر کی رہائی حق کی فتح: عطا تارڑ
لاہور‘ وزیر آباد‘ سوہدرہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کیلئے الگ الگ قانون کیوں ہیں۔ احسن نذیر کی رہائی حق کی فتح ہے۔ وزیرآباد کے علاقہ پیر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا۔ دو ججز صاحبان جن کے کہنے پر نوٹس لیا گیا جو ایک ذہن رکھتے ہیں وہ بھی اس بنچ میں شامل ہیں۔ اعجاز الاحسن پانامہ کیس اور نواز شریف کے دوسرے کیس سننے والے بنچ میں موجود تھے۔ مسلم لیگی کارکن احسن نذیر کی رہائی سچ کی فتح ہے۔ عمران نیازی پر حملہ میں مسلم لیگی کارکنوں کو بے گناہ جیل بھیجا گیا۔ عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں۔ معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کیلئے اپنا فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، عمران خان غلط بیانی سے پاکستان کی آ ئندہ آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما وسابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ نے عمران خاںحملہ کیس میں رہا ئی پانے والے میاں احسن نذیر کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں فا ئونڈر گروپ کے میر ایاز کی رہائش گاہ پر الیکشن ڈی سی کالونی (2023-2026) کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات ہوئی۔
عطاء تارڑ