• news

 شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات تشویشناک‘ کاروبار منجمد ہو جائیگا‘ اشرف بھٹی


 لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے شرح سود میں مزید 2 فیصد اضافے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح پہلے ہی غیر معمولی سطح پر بر قرار ہے۔ اس اقدام سے کاروباری سرگرمیاں منجمد ہو جائیں گی جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں مالی سال کے دوران 14روپے یونٹ تک وصولی سے عوام کی کمر ٹوٹ جائے گی۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ کمزور طبقات اور چھوٹے تاجروں کو اس فارمولے سے استثنیٰ دیتے ہوئے بجلی کے بنیاد ی ٹیرف اور ٹیکسز میں کمی کی جائے۔
 اشرف بھٹی

ای پیپر-دی نیشن