• news

لاہور‘ متعدد وارداتیں‘ شہری لٹ گئے‘ ننکانہ میں ایک ڈاکو ہلاک


لاہور‘ (نامہ نگاران) ڈاکوؤں اور چوروں نے لاہور میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ننکانہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ لاہور میں ڈاکوؤں نے گلشن راوی کے علاقے میں   مقصو د کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 20ہزار ‘ جنوبی چھاؤنی میں ناصر کے گھر سے 5لاکھ 10ہزار‘ زیوارات و دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں رفیق اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 44 ہزار‘ گڑھی شاہو میں فر از کی فیملی سے 2لا کھ 14 ہز ار ‘ زیوارات اور موبائل فون، شادمان میں عمران سے ایک لاکھ  اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں جواد سے 45 ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں جہانزیب31 ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں خر م سے14 ہزار اور موبائل فون، راوی روڈ میں دانش6 ہزار  اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیر آباد میں جوادکے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ 60 ہزار‘ زیورات اور دیگر سامان‘ اسلام پورہ اور شاہدہ ٹائون سے2 کاریں‘ مانگا منڈی سے رکشہ جبکہ بادامی با غ، گوالمنڈی، لوئر مال، شفیق آباد، ہنجروال اور باغبانپورہ کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈ پر گذشتہ رات نواحی گائوں بگا چک کا رہائشی میاں نصیر اپنے دو ساتھیوں راشد اور سرفراز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد پتوکی  سے واپس آرہا تھا کہ بگی مسجد اور چک نمبر572بھگوڑ کے درمیان پہنچے تو کار نمبر 4449 آئی اور کار سواروں نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس پر میاں نصیر وغیرہ نے جوابی فائرنگ کی تو فائرنگ کے تبادلہ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، ڈاکوئوںنے میاں نصیر احمد سے ایک پرس چھین لیا جس میں 12ہزار شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات تھے جبکہ دو نامعلوم ڈاکو کار میں فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوکی پمپ ایکشن اور موبائل فون وہاں پڑا رہا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 35 سالہ عمران کے نام سے ہو ئی ہے جو ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ اچھرہ کے علاقے میں شمع چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکلنے والے حافظ راحیل فراز خان اور ان کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر21 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔

ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن