• news

 قرآن وسنت کے نفاذ سے ہی امن ، استحکام ہوگا ،عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کانفرنس

لاہور (خصوصی نامہ نگار  ) ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ سے ہی امن اور استحکام ممکن ہو سکتا ہے۔ صحابہ و اہل بیت اسلام کے روشن ستارے ہیں سالانہ عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس سے علمائے کرام کے خطابات جماعت اہل حدیث پاکستان کی سالانہ عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ  کانفرنس جماعت اہل حدیث مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی کی صدارت میں جامعہ القدس چوک دالگراں میں منعقد ہوئی جس سے ملک بھر سے جید علمائے کرام شیخ الحدیث مولانا مسعود عالم مولانا ارشاد الحق اثری قاری یعقوب شیخ مولانا منظور احمد پروفیسر عبید الرحمن محسن مولانا عبداللہ نثار مولانا محمد شریف حصاروی مولانا عبد الرحیم کلیم مولانا یوسف پسروری پروفیسر حافظ ابوبکر صدیق پروفیسر حافظ محمد سعید مولانا خالد مجاہد مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر مولانا اسمعیل روپڑی اور دیگر علمائے کرام نے خطاب میں کہا کہ ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ سے ہی امن اور استحکام ہو سکتا ہے۔ سارے نظام جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہیں جس سے ہم افراتفری اور انتشار کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحابہؓ اور اہل بیتؓ نے جو نظام عملی طور پر پیش کیا وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے جس غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ قوم کو آزادی کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن