• news

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال نے غریب کی زندگی اجیرن کردی:خالد مسعود سندھو 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجود معاشی صورتحال نے غریب کی زندگی کو اجیرن کر کے رکھ دیا ہے۔ ایسی صورت حال میں اپنی مدد آپ کے سوا کوئی چارا باقی نہیں رہا۔ ملک بھر میں سستی سبزی اور سستی روٹی کے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان منصوبوں کا جال یونین کونسل کی سطح پر بچھایا جارہا ہے تاکہ اس مہنگائی میں پستے ہوئے لوگوں کو معاشی طور پر کھڑا کیا جاسکے۔ مرکزی مسلم لیگ قوم کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی مشن پر گامزن ہے۔ یہ وقت مہنگائی کے طوفان میں ڈوبے غریب لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن