پی پی رہنمائوں کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 25فیصد بڑھانے پر بلاول بھٹوکو خراج تحسین پیش
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 25فیصد بڑھانے کے اقدام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید،نائب صدر میاں ایوب،انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ اور سیکرٹری فنانس احمد جواد فاروق رانا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اس عوام دوست پروگرام کی بنیاد رکھی تھی جسے بعد میں آنے والی حکومتوں نے نام تبدیل کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔