• news

انٹرنیشنل یوروایشاء ہائر ایجوکیشن سمٹ استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی


لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل یوروایشاء ہائر ایجوکیشن سمٹ ترکیہ کے شہر استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی جس کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہیں۔ سہ روزہ یوری ایجوکیشن کانفرنس 3 مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے تعلیمی ماہرین ہائرایجوکیشن بارے اپنے خیالات کااظہارکریںگے۔ ایجوکیشن سمٹ میں براعظم یورپ اوربراعظم ایشاء سمیت مختلف ممالک کی200سے زائدیونیورسٹیزشرکت کریںگی۔پاکستانی وفد میں ملک کی 18 یونیورسٹیز کے 33 ماہرین تعلیم شرکت کریںگے۔ پاکستانی وفد3 رکنی ماہرین تعلیم کی سربراہی میں روانہ ہوگیا ہے جس کی قیادت سپیئر یونیورسٹی کے چیئرمین و صدرایپ سپ پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ دیگر سربراہوں میں پروفیسرڈاکٹراقبال چوہدری کوآرڈینیٹرجنرل کامسٹیک اورلاہوریونیورسٹی کے چیئرمین و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس رئوف شامل ہیں۔پرائیویٹ سیکٹرزکی یونیورسٹیزپہلی اس عالمی سطح سمٹ ملک میں ہائرایجوکیشن بارے دنیا کوآگاہ کریں گے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا ہائر ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہنا تھاکہ یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ پرائیویٹ سیکٹر دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن بارے آگاہی فراہم کرے گا۔ پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ماہرین تعلیم دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن کے میدان میں اپنی کامیابیوں اورتعلیمی معیاربارے روشناس کرائیںنگے۔ پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹرکیلئے یہ بہترین موقعہ ہے کہ دنیا میں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور برینڈنگ کریں۔ قبل ازیں جنوبی ایشیاء میں بھارت ،بنگلہ دیشن سمیت دیگرممالک اس کانفرنس کے فوائد حاصل کرتاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن