• news

قادیانیوں کو اہم عہدہ پر بٹھانا آئین ، اسلام کے منافی ہے:مولانا محمداسماعیل 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو اہم عہدہ پر بٹھانا آئین اور اسلام کے منافی ہے۔ قادیانیوں کو نوازنایہ حضور سے بے وفائی ہے۔ ملک پاکستان سے غداری کا دوسرا نام قادیانیت ہے۔ کسی بھی قادیانی کو کلیدی عہدہ پر تقرر کرنا اسلامیان پاکستان کے حقوق پر ڈاکہ زنی اور اسلام اور ملک کیخلاف سازش ہے۔ نگران پنجاب حکومت کی اس بدترین قادیانیت نوازی کیخلاف بھرپوراحتجاج کرینگے۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، میاں محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم،مولانا محمداشرف گجراور مولانا خالد محمود نے نگران پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کی پوسٹوں اور کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹا یا جائے کیوں کہ مصور پاکستان حضرت علامہ محمداقبال نے فرمایا تھا کہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں۔ علماء نے گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت کا یہ اقدام اسلام وآئین پاکستان دشمن اقدام سراسربدترین قادیانیت نوازاقدام ہے۔ عاشقان مصطفی ہرگز برداشت نہیں کرتے۔علماء نے خبردارکیاہے کہ پنجاب نگران حکومت قادیانیت نوازاقدامات ترک کرکے مسلمانوں میں پایا جانیوالا اضطراب دورکرے۔ نگران پنجاب حکومت یہ اقدام فوری واپس لے۔ علماء نے کہا کہ نگران پنجاب کی اس قادیانیت نواز پالیسی کیخلاف جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی ۔

ای پیپر-دی نیشن