• news

ای روزگار تربیتی پروگرام :نئے مرحلے میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع


لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال، کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز ہے۔ فی الوقت پنجاب کے 41 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔ اب تک 51 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں جن میں خواتین کی شرح 56 فیصد ہے۔ خواہشمند افراد آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے ویب سائٹ سے رجسٹریشن کروا سکتے ۔

ای پیپر-دی نیشن