عمران خان سے قومی اداروں کی توہین کا لائسنس واپس لیا جائے: خالد جاوید
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے قومی اداروں کی توہین کا لائسنس واپس لیا جائے،عمران خان کی تلاشی لی جائے غبن کے گئے اربوں برآمد ہوں گے، اس شخص نے لوگوں کی زکو? کے پیسے سے سرمایہ کاری کر کے اپنی جیبیں بھری ہیں ان کا کڑا احتساب ناگزیر ہے اگر عمران خان کو اسکی کرپشن کی سزا نہ دی گئی تو ملک میں احتساب مذاق بن کر رہ جائے گا وقت آگیا ہے کہ ان سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جو قانون کے احترام میں اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتا رہاعمران خان جیسا ڈرپوک اور جھوٹا آدمی اب ٹانگ، بیماری اور بزرگی کو بہانا بنا کر عدالتوں سے بھاگ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں قوم کو بد حالی کے سوا کچھ نہیں دیا معیشت عمران نیازی کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے تباہ ہوئی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے کیلئے اداروں پر دباؤ ڈال رہا ہے، عمران نیازی کے دور حکومت میں ملک میں معیشت کی تباہی سے عوام کو دووقت کی روٹی تک ملنا مشکل ہوئی سابق حکومت کی وجہ سے ملک کی صورتحال کو مسلسل مشکلات میں د کھلینے میں مصروف عمل رہی غریب عوام کو کوئی ریلیف نہ دیاگیا مگر اب موجودہ وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف کی قیادت میں عوام دوست پالیسیوں کے تحت غربت کا خاتمہ ہو رہا ہے تو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔