شعبان کی فضیلت شب برات کی وجہ سے ہے: عبدالرشید نجمی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے کہ سال کے بارہ مہینوں میں سے رمضان تو ایسا مہینہ تھا جس کے روزے فرض تھے آپ ?پورا کا پورا مہینہ روزے رکھتے لیکن بقیہ گیارہ مہینوں میں سب سے زیادہ روزوں کا اہتمام آپ?شعبان میں فرماتے تھے جس سے اس ماہ مبارکہ کی اہمیت واضح ہوتی ہے اور خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جنہیں یہ مہینہ ایک بار پھر نصیب ہوا ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ ماہ شعبان کی فضیلت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسی ماہِ مبارک میں وہ مبارک رات بھی آتی ہے جسے شب برات سے موسوم کیا جاتاہے۔